اسلام آباد(92نیوزرپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما ، ماہر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس کے معاملے پر کارکے کمپنی سے بات چیت شروع ہوگئی اور وہ 1 ارب دو کروڑ ڈالر کا جرمانہ چھوڑنے پر تیار ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ کار کے سے متعلق پاکستان پر 1 ارب دو کروڑ جرمانہ عائد کیا گیا تھا جسے کمپنی معاف کرنے پر رضا مند ہوگئی۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان پر 6.2 ارب ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا، اس معاملے پر بیک ڈور ڈپلومیسی شروع ہوئی اور وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد دو طرفہ رابطے بھی ہوئے ۔ ریکورڈک بورڈ آف گورنرز سمجھتا ہے کہ پاکستان میں شفاف حکومت اور ایماندار وزیراعظم ہے ، انشاء اللہ ! ریکوڈک چلے ،کھلے گا اور دوڑے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی زیر قیادت ہونے والے اجلاس میں ایران گیس پائپ لائن سے متعلق فیصلے کیے گئے ، ایران نے گیس منصوبے پر 5 سال تک کیس نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی، جلد ہی پاکستان میں سستی گیس فراہم کی جائے گی،وزیراعظم کے حالیہ دورہ ایران کے دوران معاملا ت طے پائے ہیں۔