پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے جسٹس ایوب پرحملہ اور مکان سے سیکورٹی فورسزپرفائرنگ کرنے میں ملوث ملزمان سعید خان،یاسرشمس،عامررئیس اورعرفان آفریدی کے خلاف دائر مقدمے پرانسداددہشتگردی عدالت کافیصلہ رکوانے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پرحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے دونوں کیسوں پر30دسمبرتک فیصلہ روک دیا۔ملزمان نے حیات آباد میں16فروری2019کوجسٹس ایوب خان پراندھادھندفائرنگ کی تھی جسکے نتیجے میں جسٹس ایوب خان شدید زخمی ہوئے تھے 15اپریل2019کوحیات آباد فیزسیون میں ملزمان نے ایک مکان سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی دونوں کیسوں پر اے ٹی سی جج سیداصغرعلی شاہ نے 80سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبندکرکے فیصلہ محفوظ کرنیوالے تھے کہ پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے حکومت کی استدعا پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اے ٹی سی جج سید اصغرعلی شاہ کودونوں کیسوں پر30دسمبرتک فیصلہ کرنے سے روک دیا ۔