ابوجہ(نیٹ نیوز) نائیجیریا میں چینی بحری جہاز کے عملے کو قزاقوں نے 3لاکھ ڈالر تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا۔نائیجیریا میں فروری کے پہلے ہفتے میں مچھلی کا شکار کرنے والے چین کے بحری جہاز پر قزاقوں نے حملہ کرکے عملے کے 14 ارکان کو اغوا کرکے جہاز کو ایک جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔ایک ماہ تک قزاقوں اور نائیجیریا کی حکومت کے درمیان جاری رہے ۔ بحری جہاز کے مغویوں میں 6 چین، 3 انڈونیشیا، 4 نائیجیریا اور ایک گیبون کا شہری شامل تھا۔نائیجیریا کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل محمد یحییٰ نے بتایا کہ تاوان کی ادائیگی کے بعد قزاقوں نے جہاز کے رہا کئے گئے عملے کو چینی ماہی گیری کی کشتی کے ذریعے واپس بھیج دیا۔