لاہور،ملتان ( نمائندہ خصو صی سے ،خبر نگار) جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم ظلم کا نظام ختم کر کے ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ چاہتے ہیں - میرے نزدیک اس پارلیمنٹ میں موجود پی ٹی آئی, مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے تمام کرپٹ سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالا جائے اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے - ہم ملک میں اسلامی شریعت کا نفاذ, سود کے نظام کا خاتمہ اور جھوٹ کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں - ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملتان کے علاقے کوٹ رب نواز میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ حکومت خود تسلیم کرتی ہے کہ معیشت بیٹھ گئی،تمام سیاسی جماعتوں کے ایک ہی ہتھکنڈے ہیں ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے غلام بناتے ہیں - کنونشن میں پی پی 218 سے سلمان علی سہو نے برادری اور اہل علاقہ سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا -