لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ، ایڈیشل سیشن جج نے علی ظفر کے تمام گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے 12 ستمبر کو طلب کر لیا۔ علی طفر کے 13 گواہ اب تک بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں۔ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے ۔