کراچی (کامرس رپورٹر) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 35پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.52روپے سے کم ہو کر 156.17 روپے اور قیمت فروخت156.62روپے سے کم ہو کر 156.27روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.40روپے سے کم ہو کر 155.80 روپے اور قیمت فروخت 156.90روپے سے کم ہو کر 156.30روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 171.50ر وپے سے کم ہو کر171روپے اور قیمت فروخت 173.50روپے سے کم ہو کر173روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قدر میں3.50روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید192.50روپے سے بڑھ کر 196روپے اور قیمت فروخت194.50روپے سے بڑھ کر198روپے پر جا پہنچی۔یومیہ بنیادوں پر ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر80پیسے کم ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔