کراچی( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 463.41پوائنٹس کے اضافے سے 41204.36پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ تیزی کے باعث 67.23فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت74ارب29کروڑ54لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 13.14فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز ملک میں سیاسی گرما گرمی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40390پوائنٹس کی نچلی اور 41445پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس463.41پوائنٹس کے اضافے سے 41204.36پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس218.66 پوائنٹس کے اضافے سے 17470.17پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس281.61پوائنٹس کے اضافے سے 29295.24پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 277کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 115میں کمی اور 20کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثنا ء فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں5پیسے کی کمی ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے کم ہو کر165.90روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے کم ہو کر166.20روپے پر آ گئی۔علاوہ ازیں ایک تولہ سونا 800روپے کے اضافے سے 1لاکھ12ہزار100روپے کا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 686روپے کے اضافے سے 96ہزار108روپے پر آ گئی۔