کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں13روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس36700کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 66.19پوائنٹس کی کمی سے 36679.03پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ 55.95فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں8ارب 44کروڑ4لاکھ روپے کی کمی ہوئی۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ایس ای100انڈیکس36890پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں مندی غالب آگئی ۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت14ڈالرکے اضافہ سے 1808ڈالرہو گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا400 روپے کے اضافہ سے 1لاکھ 9ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت343روپے کے اضافہ سے 93ہزار707روپے ہو گئی ۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدرمیں5پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے 166.70روپے سے گھٹ کر166.65روپے اورقیمت فروخت167روپے سے گھٹ کر166.95روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت 167روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186.50روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت188.50روپے سے بڑھ کر189روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید1.50روپے اضافہ سے بڑھ کر206.50روپے سے بڑھ کر 208روپے اور قیمت فروخت208.50روپے سے بڑھ کر210روپے ہوگئی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید43.90روپے اور قیمت فروخت 44.40روپے مستحکم رہی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 44.90روپے اور قیمت فروخت 45.40روپے برقرار رہی ۔