لاہور(کلچرل رپورٹر)ٹک ٹاک کو مثبت سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جائے تو یہ نئے اداکاروں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ان خیالات کا اظہار ماڈل،اینکر اور ٹک ٹاکر حرا خان نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں حراخان نے بتایاکہ اس وقت بہت ساری غیر معروف لڑکوں اور لڑکیوں نے گند مچایا ہوا ہے حکومت اور پی ٹی اے کو اس طرف توجہ دینی چاہیئے ۔حرا خان نے کہاکہ ٹک ٹاک کو بندکرنا دانشمندانہ فیصلہ نہ ہوگا ۔