نیویارک(ویب ڈیسک ) گزشتہ پانچ چھ برس سے انسان بردار ڈرون کے دلچسپ ڈیزائن سامنے آتے رہے ہیں لیکن زیویا نامی کمپنی نے یہ عجیب و غریب ڈیزائن تجویز کیا ہے ۔ اسے سکائی ڈوک کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کی طشتری نما پلیٹ کا اصل قطر 8 فٹ اور وزن 317 کلوگرام ہوگا ۔ اس کے درمیان میں ایک انسان کے کھڑے ہونے کے جگہ بنائی گئی اور اوپر کی جانب شفاف شیشہ ہے جس سے سوار باہر دیکھ سکتا ہے ۔یہ مشین ایک وقت میں 80 کلومیٹر کا سفر اور زیادہ سے زیادہ 257 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑسکتی ہے۔