لاہور( کلچرل رپورٹر) ماڈل حسنین لہری اور ماڈل مشک کلیم کا حکومت پاکستان سے نجی ائیر لائن سیرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ اپلوڈ کی جس میں کہا کہ کل مجبوری کی وجہ سے لاہور آنے کے لئے سفر کرنا پڑالینڈنگ کے بہت قریب آ کر کیپٹین نے رفتار تیز کر دی، اور دوبارہ اڑان بھر لی ،میں نے موت کی جھلک دیکھی ۔