لندن( نیٹ نیوز) لندن میں لاک ڈائون کے دوران کیپٹن سرٹام مورسے متاثر معذور9 سالہ ٹوبیاس ویلیر نے ہسپتال اور معذور بچوں کے سکول کیلئے 46 ہزار پائونڈ اکھٹے کر لئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوبیاس ویلیر کو دماغی فالج ہے اور وہ روزانہ فریم کی مدد سے 50 میٹرچلتے تھے ، انہوں نے شیفیلڈ میں اپنے گھر کے سامنے 70 دنوں میں 26 اعشاریہ 2 میل پیدل چل کر چیلنج پورا کیا ۔ اس موقع پر ٹوبیاس نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں نے میراتھون مکمل کر لی ہے ،ان کی والدہ رتھ گاربٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچے کے لیے فخر سے پھولے نہیں سما رہیں۔