لاہور (سپورٹس ڈیسک)کچھ ہی دنوں میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہو جائیگی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک ڈھانچے کی منظوری کے لئے مسودہ کھیلوں کی بین الصوبائی وزارت کے پاس بھیج دیا۔ اس ڈھانچے میں چھ صوبائی ٹیمیں فرسٹ کلاس میں حصہ لیں گی۔ اگلے سیزن میں پاکستان کی انٹر نیشنل کرکٹ خاص طور پر ون ڈے کرکٹ کم ہے اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی خاص توجہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے نئے نظام پر ہوگی۔