ڈھاکہ (92 نیوزرپورٹ) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سویپ کردیا، شاہینوں نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈھاکہ ٹیسٹ ایک اننگز اور 8رنز سے جیت لیا،آخری روز بادلوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی باؤلرز چھائے رہے اور ایک دن میں13 وکٹیں اڑا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا، پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچ کے آخری روز 13 وکٹیں اڑانے نے والی دنیاکی پہلی ٹیم بن گئی۔بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں پر 76 رنز سے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو میزبان ٹیم 87 رنز پر ڈھیر ہو گئی،ساجد خان نے پہلی اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں،13 رنز کے خسارے سے بنگلہ دیش نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ٹاپ آرڈر ایک بار پھر لڑ کھڑا گیا اور98 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، مشفق الرحیم نے 48 اور لٹن داس نے 45 رنز بنائے ،شکیب الحسن نے ٹیم کو شکست سے بچانے کی بھر پور کوشش کی اور ایک اینڈ پر ڈٹے رہے ،کھیل کے آخری لمحات میں کپتان بابر اعظم باؤلنگ کے لیے آئے اور مہدی حسن کی وکٹ اڑا کر پاکستانی ٹیم کی جیت کی امیدیں بحال رکھیں، بابر اعظم نے ٹیسٹ کیرئیر میں پہلی وکٹ حاصل کی،مہدی حسن کے آؤٹ ہونے کے بعد شکیب الحسن بھی 63 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بنگلا دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی،پاکستان نے پہلی اننگز 300 رنز 4 کٹوں پر ڈکلیئر کی تھی، ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ عابد علی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔