اسلام آباد( آن لائن ) ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اردو ویب سائٹ کا اجرا کردیا گیا ہے ۔ اردو ویب سائٹ کا افتتاح چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کیا۔ ایف بی آر کی اردو ویب سائٹ ٹیکس گزاروں کو آن لائن انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں چیف فیٹ تہمینہ عامر اور رکن فیٹ مصطفیٰ سجاد حسن نے تفصیلات سے آگاہ کیا اور شرکا کو ویب سائٹ کی بابت اہم معلومات بھی فراہم کیں۔