لاہور(کامرس رپورٹر)میجر جنرل آصف علی کی سربراہی میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس کا مطالعاتی دورہ کیا اور لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے ملاقات کے دوران تجارتی و معاشی امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے وفد کے شرکاء کی جانب سے کئے گئے سوالات کے تفصیلی جواب دئیے ۔