لاہور،اسلام آباد(نیوز رپورٹر،نامہ نگار خصوصی، کرائم رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ)ایئروائس مارشل کاظم حمادکو2سال کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع تعینات کردیاگیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے 9 سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کا تبادلہ ساہیوال ،سیشن جج اعظم سرویا کا ننکانہ سے لاہور ،سیشن جج ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ سردار طاہر صابر کا لاہور سے سرگودھا تبادلہ کردیا گیا۔ مذکورہ سیشن ججز کو نئی تعیناتی پر 11 اگست تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ادھر پاکستان ریلویز میں گریڈ 19سے گریڈ 20میں ترقی پانے والے 18افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ۔ذرائع کے مطابق گریڈ 20میں ترقی پانے والے ریلوے افسروں میں چودھری بلال، اختر محمود خٹک، فاروق اقبال ملک، روبینہ ناصر، عمران حیات ملک، راجہ سا جد بشیر، ڈاکٹر طاہر بخاری اور دیگر افسروں کے نام شامل ہیں ۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے تقرری کے منتظر کامران ممتاز کو ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینالسز سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کی خالی اسامی پر ،ایس پی ٹیکنکل ای ڈی ایس سپیشل برانچ پنجاب لاہور مِس صبا ستار کو ایس پی ایڈمنسٹریشن سپیشل برانچ پنجاب لاہوراور ایس پی ایڈمنسٹریشن سپیشل برانچ پنجاب لاہورڈاکٹر ندا عمر چٹھہ کو بٹالین کمانڈر (1) پنجاب کانسٹیبلری لاہور کی خالی اسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔