لاہور(سپیشل رپورٹر)کاہنہ میں ناکے پر کھڑے کانسٹیبل نے مشکوک کار کو روکا تو کار سوار اسے روندتے ہوئے فرار ہوگیا، سوئے آ صل میں ناکہ پر کانسٹیبل سیف علی نے مشکوک جانتے ہوئے ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی ڈرائیور نے گاڑی اس پر چڑھا دی ، سیف علی کا بازو ٹوٹ گیا، کانسٹیبل کو جنرل ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ، کاہنہ پولیس نے انچارچ ناکہ گجومتہ کی مدعیت میں نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ر فرارشدہ کار پکڑنے کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جارہی ہے ،سربراہ لاہور پولیس سی سی پی او ذوالفقار حمید کا ناکے پر کانسٹیبل کے زخمی ہونے کے واقعے پرا ظہار افسوس کیا ،سی سی پی او کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹر نے زخمی کا نسٹیبل کی عیادت کیسی سی پی او لاہور نے کہا زخمی سیف علی کے علاج کے اخراجات محکمہ پولیس ادا کرے گا۔