اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،ذرائع کے مطابق فضل الرحمٰن نے نوازشریف کی تیمارداری کی اورملکی سیاست، باہمی دلچسپی کے امور، پشاور کے جلسہ،پی ڈی ایم کی حکمت عملی میں حائل رکاوٹوں پر گفتگو کی۔اس دوران 13 دسمبر کے لاہور جلسہ اوراگلے مرحلہ پرمشاورت کی گئی۔ نوازشریف نے کہا پی ڈی ایم کے ہر فیصلہ پر عملدرآمد کرائیں گے ،فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق طبیعت کی ناسازی کے باعث پشاور جلسہ میں نوازشریف کا ویڈیو خطاب نہ ہونے کا امکان ہے ۔