پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا بار کونسل نے جسٹس فائز عیسی اور جسٹس کے کے آغا کیخلاف ریفرنس کے خلاف پیر 23 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔ کے پی بار کونسل کی جانب سے جاری ہونے اعلامیہ کے مطابق وکلاء کنونشن 23ستمبر کو ایبٹ آباد میں منعقد کیا جارہا ہے ۔جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس فائز عیسی اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس پر وکلاء کی تحریک جاری رہیگی ۔ کے پی بار کونسل کی جانب سے صوبہ بھر کے وکلاء کو ایبٹ آباد کنونشن میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 23 ستمبر کو خیبر پختونخوا بار کونسل نے ہڑتال کی کال بھی دی ہے ، کے پی بار کونسل ترجمان کے مطابق بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان وکلاء کنونشن کی وجہ سے کیا ہے ۔