فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ملت ٹاؤن کے علاقہ میں کمسن بھانجے کو چھت سے گرا کر قتل کر نے والی خالہ مقدمہ کی زد میں آ گئی ، ملزمہ کی طرف سے ایک سال قبل کئے جا نے والے سنگین جرم کا بھید گذشتہ روز کھل گیا ۔ تھانہ ملت ٹاؤن میں درج کروائے جا نے والے مقدمہ میں تحسین عاصم کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسکی اہلیہ ماریہ بیٹے کی پیدائش کے بعد ملت ٹاؤن بی بلاک میں اپنے میکے گئی ہو ئی تھی ، جس کی بہن چک جھمرہ کے علاقہ میں رہائش رکھنے والی صا ئمہ بھی والدین کے گھر آ ئی ہوئی تھی جسکو اسکے جعلی پیر ضیائرحمت نے اولا د نرینہ کا جھا نسہ دیتے ہوئے اپنے بھانجے کو گھر کی چھت سے گرا نے پر آ مادہ کیا اور گزشتہ سال29 اکتو بر کو ملزمہ نے چھت سے گرا کر نومولود کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزمہ اور اسکے پیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔