کنب( نامہ نگار) پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے اپنے آبائی گائوں کوٹڈیجی میں کھلی کچہری لگاکر عوام کے مسائل معلوم کئے ۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا اور تقریباً ایک سال قبل پیشگوئی کرچکا ہوں کہ میڈیاپر بھی کڑا وقت آئے گا پہلے تو میڈیا والے میری اس بات پر ناراض ہوتے تھے لیکن اب میری پیشگوئی سچ ثابت ہوئی، کچھ ادارے بند ہو چکے اور کئی اداروں سے صحافیوں،کارکنوں کو نکالا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں فقیر بندہ ہوں جو بھی خواب دیکھے سب پورے ہوئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے خواب دیکھ رہا ہوں۔