کراچی(سپورٹس رپورٹر)برازیل کے سٹار فٹ بالر رکارڈوکاکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی فٹ بال کو اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں، پاکستان میں فٹ بال کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے جسے پالش کرنے کے لیے اکیڈمیز بنانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ گیند کی طرح ہر بچے کو فٹ بال دینا ہوگی،انہوں نے پاکستان آمد کو اچھا تجربہ قرار دیا۔عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا ملک میں فٹ بال کے فروغ کیلئے پاکستان پہنچے ہیں۔چاروں فٹ بالرز کی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال میں ترقی کر سکتا ہے ۔