لاہور(نیٹ نیوز) بھارت نے رواں ماہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کا ختم کردیا، بھارتی اقدام کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے ، بعض لوگوں کا خیال ہے پاکستانی شوبز کی معروف شخصیات کشمیر کے معاملے پر کھل کر بات نہیں کر رہیں اور ایسے ہی خیالات رکھنے والے ایک شخص نے اداکارہ ماہرہ خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، حبیب یوسف زئی نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹویٹ میں ماہرہ خان کو مینشن کرتے ہوئے دعویٰ کیا اداکارہ نے کئی دن گزر جانے کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی حالت پر کوئی بیان نہیں دیا، حبیب یوسف زئی نے طعنہ دیا کہ بھارتی اداکارہ سونم کپور نے بھی کشمیر کے مسئلے پر بات کی ، مگر ماہرہ نے نہیں کی، انہیں شرم آنی چاہیے ۔ تاہم ادا کارہ نے بھی جواب دیا اور انہیں کھری کھری سنادیں اور مداح کو بتایا کہ انہوں نے میری ٹوئٹر کی پوری ٹائم لائن درست طریقے سے نہیں دیکھی، دیکھی ہوتی تو اس پر انہیں میرا بیان نظر آیا ہوتا، اداکارہ نے طعنہ دینے والے مداح کے لیے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے بیان کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا، ماہرہ خان نے کہا تھا کہ جنت جل رہی ہے اور ہم سب خاموشی سے رو رہے ہیں، کشمیر میں ہر چیز بند کی جا رہی ہے اور وہاں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔