کرا چی (آ ئی این پی)آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے کراچی پولیس کے سربراہ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا،آئی جی سندھ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے 7 ستمبر 2017 کے حکم کے مطابق اے آئی جی پولیس کراچی رینج مشتاق مہر کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی فائنانس ڈاکٹر امیر شیخ کو کراچی پولیس چیف کا چارج دے دیا گیا۔