مکرمی !کورونا نے عالمی سطح پر سماجی زندگی کا نقشہ مستقل بدل کر رکھ دیا حفاظتی ماسک اور دستانے عمومی زندگی کا لازمی حصہ بن گے‘انسان، انسان سے دور بھاگنے لگا، رضا کارانہ حفاظتی رویوں کا انتظام آداب زندگی کا جزو لازم ہو چکا ہے۔کورونا فقط دُنیا کے زوال کے طرف اشارہ نہیں کر رہا بلکہ اس بات کی طرف بھی متوجہ کر رہا ہے کہ اسکے بعد دُنیا کا نظام تبدیل ہو جائیگا۔ایک نیا نظام ہوگا اور حکمرانی کا طریقہ بھی تبدیل ہو جائے گا۔دُنیا کے طاقتور ترین ممالک امریکہ اور یورپ اپنے آپ کو دُنیا کا نجات دہندہ سمجھنے والوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ اس وائرس سے کیسے نمٹا جائے، یہ ممالک بھی اس وائرس کے مقابلے سے عاجز دکھائی دیتے ہیں۔ (عابد ضمیر ہاشمی‘ آزادکشمیر)