اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاک فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان ٹیلی کانفرنس کا انعقاد ہوا،ٹیلی کانفرنس میں کورونا وائرس پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے معلومات و تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔چینی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف لڑ رہی ہیں،ہم مل کر کورونا کو شکست دیں گے ۔پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کانفرنس میں دونوں ممالک کی افواج کے طبی ماہرین شریک ہوئے ۔چینی سفارتخانے کا مزید کہنا ہے چین کے شہر ووہان میں کئی ماہ بعد لاک ڈائون ختم کر دیا گیا،ووہان میں کورونا وائرس پر مکمل قابو پا لیا گیا،صورتحال بہتر ہونے کے باعث ووہان میں موجود پاکستانی طلبا نے لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد ہاسٹلز میں پارٹی کا اہتمام کیا،جبکہ چینی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف لڑ رہی ہیں،اور چینی کمپنی زونگ کی جانب سے خیبرپختونخوا میں فری انٹرنیٹ ڈیوائسز بھی تقسیم کی گئی۔