اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،این این آئی) افغانستان کے کابل ایئرپورٹ پرسکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستانی پارلیمانی وفد کا 3 روزہ دورہ افغانستان ملتوی ہوگیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا طیارہ کابل پہنچا تو کنٹرول ٹاور نے کابل ایئرپورٹ بند ہونے سے متعلق آگاہ کیا اور وفد کا طیارہ واپس پاکستان لوٹ آیا۔ حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کمانڈر نے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب عمارت میں دھماکہ خیزمواد کی اطلاعات تھیں،سکیورٹی خدشات پر پاکستانی وفدکے طیارے کی لینڈنگ کو روکا گیا تھا۔وفد میں پاکستانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اور رکن پارلیمان غلام مصطفے ٰ شاہ، ساجد خان، رانا تنویر، گل داد خان، شیخ یعقوب اور شاندانہ گلزار شامل تھے ۔اس سے قبل میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں سپیکراسد قیصرکا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے عوام کی سطح پر روابط بڑھانے کا خواہا ں ہے ۔ دورہ ملتوی ہونے پر سپیکر اسد قیصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستا ن کے دورے کیلئے نئی تاریخوں کے لئے مشورے ہورہے ہیں، دورہ ملتوی ہونے سے متعلق کوئی شک نہیں ہے ، افغان ہم منصب میر رحمٰن رحمانی اور افغان سینٹ کے چیئر مین مسلم یار نے انہیں فو ن کر کے دورہ ملتوی ہونے پرافسوس کااظہارکیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ افغان سپیکر نے انہیں بتایا کہ وہ استقبال کے لئے ائیر پورٹ پر موجود تھے ۔صادق خان نے بتایا کہ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان دونوں ممالک کی مشاورت سے دوبارہ کیا جائے گا۔ دورہ ملتوی