کابل(این این آئی)افغان دارالحکومت کابل میں طالبان نے وسطی صوبہ میدان وردک کے ایک ضلعی گورنرکو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ طالبان نے گورنر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی شام کابل شہر کے ضلع 6 کی حدود میں واقع کوٹ سنگی نامی علاقے میں ایک ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں افغان وسطی صوبہ میدان وردک کے ضلع جغتو کے ضلعی گورنر رازمحمدوزیری کوکارمیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔