کابل(این این آئی ،آ ن لا ئن ) افغانستان کے شہر کابل میں ایک خو دکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں ۔۔ افغان وزارت داخلہ کے وزیر مسعود اندرابی کے مطابق کابل شہر کے ضلع 15 کے علاقے قصابہ میں صبح کے وقت بارود سے بھری کار نے ایک نجی سکیو رٹی کمپنی کے قافلے کو نشانہ بنایا اور کار ٹکرا کر دھماکہ کر دیا ۔ زخمیوں میں سیکو رٹی کمپنی کے چار غیرملکی اہلکار بھی شامل ہیں ۔دھماکہ کا ہدف کینیڈین پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کا قافلہ تھا جو اہلکاروں کو لے جارہا تھا۔ترجمان وزارت داخلہ نصرت رحمی نے صحافیوں کو بتایا کہ بدھ کی صبح کے مصروف اوقات میں کابل ایئر پورٹ کے شمال اور وزارت داخلہ کے قریبی علاقے میں بم دھماکا کیا گیا ، ہلاک ہونے والے تمام عام شہری ہیں۔ ترجما ن کا کہنا تھا کہ دھماکے سے آ س پا س کی کئی عما رتو ں اور گا ڑیو ں کو بھی نقصا ن پہنچا ۔ وزیر داخلہ کے مطابق دھماکہ میں سکول جانے والا یک 13 سالہ کمسن بچہ بھی جاں بحق ہوا۔ دھماکہ کے بعد سکیو رٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کر لیا اور ہلاک و زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔