لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) کابینہ کمیٹی برائے قانون نے پنجاب ویلج پنچائت اینڈ نیبرہڈکونسل ( الیکشن ) رولز 2020 کے مسودہ قانون سمیت متعدد تجاویز کی منظوری دے دی ۔صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 28 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراتیمور احمد خان ، راجہ یاسر ہمایوں ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ ،سیکرٹری ریگولیشن ، سیکرٹری آرکائیوز اورسیکرٹری سکولز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ شرکائنے اتفاق رائے سے پنجاب ویلج پنچائت اینڈ نیبرہڈکونسل ( الیکشن ) رولز 2020 کا مسودہ قانون کی منظوری دینے کے علاوہ قدرتی گیس اور کروڈ آئل پر پیٹرولیم پالیسی 2012 کے تحت ونڈفال لیوی کی تقسیم سے متعلق تجویز، ڈیئر بریڈننگ اینڈ ہوبارہ ریسرچ سنٹر ،لال سوہانرہ پارک بہاول پور کے لیے ایم او یو کی تجدید کے حوالے سے تجویز اور پنجاب پبلک لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کی تنظیم نو کی تجویز کی منظوری دے دی ۔ اجلاس کے شرکائنے پنجاب فشریز آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی تجویز سے اتفاق کیا۔
کابینہ کمیٹی: پنجاب ویلج پنچایت اینڈ نیبرہڈکونسل کامسودہ منظور
هفته 04 جولائی 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 04 جولائی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں