تالین(این این آئی)کاجا کالاس کو ایسٹونیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کرنے پر اتفاق ہوگیا، ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے مابین نئے حکمراں اتحاد کی تشکیل کا معاہدہ طے پاجانے کے بعد نئی حکومت کے قیام کاراستہ صاف ہوگیا ، بالٹک ملک ایسٹونیا میں لبرل ریفارم پارٹی اور سینٹر پارٹی کے درمیان ایک نئے حکمران اتحاد کی تشکیل پر اتفاق رائے ہوجانے کے بعد کاجا کالاس ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالیں گی، کاجا کالاس لبرل ریفارم پارٹی کی سربراہ ہیں، دونوں جماعتوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہم ایک ایسی حکومت تشکیل دیں گے جو کووڈ انیس کے بحران کو موثر طور پر حل کرنے ، اسٹونیا کو مستقبل کی جانب لے جانے اور ملک کے تمام شعبوں اور خطوں کی ترقی کے لیے کام کرے ۔