لاہور(خبرنگارخصوصی) کھاد کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل کا اظہار کرنے کے لئے کسان تنظیموں نے رابطے شروع کردئیے ہیں، ذرائع کے مطابق کھاد کی قیمت میں اضافہ پر کسان تنظیموں میں مشاورت جاری ہے اور آئندہ چند روز میں یہ تنظیمیں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی ،کھاد کی قیمت میں اضافہ سے نہ صرف کسان تنظیموں میں پریشانی کی لہردوڑ گئی ہے بلکہ شعبہ زراعت سے وابستہ تمام افراد پرپشانی کاشکار ہیں،ذرائع نے مطابق کھاد کی قیمت میں اضافہ کے زرعی اجناس کی قیمت پر براہ راست اثرات پڑیں گے اور شعبہ زراعت سے وابستہ افراد اس قیمت میں اضافہ سے سخت متاثر ہوں گے ،ذرائع مزید بتایا کہ کئی کسان تنظیموں کے عہدیداروں کا خیال ہے کہ کھاد کی قیمت میں اضافہ پر براہ راست احتجاج نہ کیا جائے بلکہ پہلے حکومتی اراکین اسمبلی اورعہدیدارں سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات کااظہار کیاجائے اور اگر حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو پھر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے اور پھر اپوزیشن کے زریعہ اسمبلیوں میں قرار دادیں جمع کرائی جائیں اور اپوزیشن کے زریعہ اسمبلیوں میں اس اضافہ پر احتجاج کرایا جائے ۔
کھاد کی قیمت میں اضافہ سے کسانوں میں پریشانی کی لہر
بدھ 19 ستمبر 2018ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں بدھ 19 ستمبر 2018ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں