لاہور(سپیشل رپورٹر)چوری شدہ کار برآمد ہونے پر ایک شہری نے لاہور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انجینئر فرحان مقصود نے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کے نام اظہار تشکر کے خط میں بتایا کہ میری کار نمبر LEC-0986 سیالکوٹ سے 2018کو چوری کر لی گئی۔ جو چند روز پہلے اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پکڑ کر میرے سپرد کردی۔