واشنگٹن(ویب ڈیسک) شہروں کے ٹریفک ہجوم میں سائیکل چلانا ایک مشکل امر ہوتا ہے۔ صرف یورپ میں سالانہ 2000 اور امریکا میں 2018 میں 820 افراد حادثات کے شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کے تدارک کیلئے اب ایموجی جیکٹ بنائی گئی ہے جو ایک جانب تو سائیکل سوار کی کیفیت بتاتی ہے تو دوسری جانب کار ڈرائیوروں سے ان کا رابطہ کراتی ہے۔یہ جیکٹ فورڈ کمپنی نے بنائی ہے جسے ایموجی جیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ یورپ میں ’روڈ میں شرکت‘ کی مہم کے تحت یورپی کارساز کمپنیوں نے اس جیکٹ کی منظوری اور ضرورت پر زور دیا ہے۔