کراچی (نیٹ نیوز) ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی اب ایک لڑکی سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی ہے سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کو انتہائی بدتمیز اور بدتہذیب خاتون قرار دے دیا، گزشتہ دنوںپولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں خاتون ایک لڑکی سے بدتمیزی کررہی ہے ، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ثنا پارکنگ ایریا میں ایک لڑکی سے مسلسل جھگڑا کررہی ہے ، بدتمیز خاتون پارکنگ میں کھڑی لڑکی کی ویڈیو بنانے میں مصروف نظر آرہی ہے اور تکرار کرتے ہوئے اس لڑکی اور ایک دوسری خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اس کی ویڈیو بنا کر وائرل کروں گی تاکہ اس کی شادی نہ ہو، خاتون نے دوسری خاتون سے بھی بدتمیزی کی اور کہا کہ تمہاری شکل کسی کام والی سے ملتی ہے ، جب کہ لڑکی کو مغلظات بھی بکتی رہی، پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی نے خاتون کے خلاف کارروائی کے لیے درخشاں تھانے میں درخواست دے دی ہے ۔