لاہور(سپیشل رپورٹر)گلشن کالونی نواں کوٹ میں بچوں کی لڑائی پر پولیس اہلکار نے ساتھیوں کی مدد سے شہزاد، اسکی والدہ ،بیٹی اور بہنکو تشدد کا نشانہ بنایا ، مزاحمت پر ہوائی فائرنگ کر دی ، نواں کوٹ پولیس نے شہزاد کی رپورٹ پر کانسٹیبل نصیر سمیت 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، شہزا د کے بچوں کا محلے میں جھگڑا ہوا تھا، اہلکار نصیر ساتھیوں آصف ، صفدر ،رفیع لاہار،وغیرہ نے شہزاد اور اس کی گھر کی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔