کارڈف ( ویب ڈیسک) ایک ویلش ڈرائیور کو اس وقت بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی کار کے اوپر ایک ناکارہ کار لوڈ کر کے لے جارہے تھے ۔ اسی دوران دونوں کاریں نگرانی کے کیمروں کی زد میں آگئیں۔ ایبرسٹویتھ مجسٹریٹ کورٹ نے 51 سالہ گلونڈور وان رچرڈز کو ایک کار سے دوسری کار ٹرانسپورٹ کرنے سے دوسروں کو خطرے میں ڈالنے کا مجرم قرار دیا۔فوٹیج کے مطابق رچرڈز نے اپنی واکس ویگن کے اوپر سکوڈا اوکٹاویا باندھی ہوئی تھی جس وقت رچرڈز کی کار نگرانی کے کیمروں کی زد میں آئی، وہ ایبرسٹویتھ، ویلز کے صنعتی علاقے میں ڈرائیونگ کر رہے تھے ۔ رچرڈز نے اپنی حرکت کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے لوڈ کار کے ساتھ 1000 فٹ سے بھی کم فاصلہ طے کیا تھا۔عدالت نے رچرڈز کو ڈرائیونگ لائسنس پر تین پینلٹی پوائنٹس دئیے ۔ انہیں 97 ڈالر جرمانہ اور 140ڈالر عدالتی لاگت کی مد میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔