باکو،برسلز(این این آئی ،نیٹ نیوز)آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین متنازعہ علیحدگی پسند خطے نگورنو کاراباخ میں ہونے والی لڑائی میں آرمینیا کے مزید 51فوجی ہلاک ہوگئے جس کے بعد نگورنو کاراباخ میں مقامی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 11 سو سے تجاوز کر گئی ۔ دریں اثنایورپی یونین کا کہنا ہے کہ تصادم میں شدت ناقابل قبول ہے ۔ یورپین کمیشن برائے خارجہ امورکے ترجمان کا کہنا تھا کہ نے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کیلئے نئے امن معاہدے پر زور دیا ہے ۔