لاہور(اپنے رپوٹر سے ) میٹر وپولیٹن کارپوریشن کی کارروائی، جی ٹی روڈ پر سولہ کنال دس مرلے سرکاری اراضی واگزار کرا لی ۔ جی ٹی روڈ پر یو ای ٹی کے قریب کارروائی کی نگرانی ایڈمنسٹریٹر لاہور آصف بلال لودھی نے کی۔ زمین کی مالیت تیس کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ زمین پر گزشتہ بیس سالوں سے قبضہ تھا۔