کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ نے کراچی سے گڑھی خدابخش بذریعہ ریل’’کاروانِ بھٹو‘‘ کا حتمی شیڈول جاری کردیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل صبح 9 بجے کراچی کینٹ سٹیشن سے اپنے سفر کا آغاز کریں اور 27 مارچ کی شام لاڑکانہ پہنچیں گے ۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا فضائی راستے بند ہونے کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری بذریعہ ٹرین گڑھی خدابخش جائیں گے ، کارروانِ بھٹو احتجاجی مارچ نہیں ، اگر مارچ کرنے کی ضرورت ہوئی تو کوئی بھی فیصلہ پارٹی کرے گی۔