مکرمی! ہمارے ہاں ایسے ٹی وی چینلز ہیں جو بچوں کے لئے مختلف قسم کے کارٹون نشر کرتے ہیں۔ پْرانے دنوں میں ، بچے اپنا سارا دن باہر کھیلنے میں گزارتے تھے۔ جس سے اْن کی نشوونما میں مدد ملتی تھی۔اب بچے ٹیلیویژن اتنا دیکھتے ہیں کہ انہیں اس کی عادت پڑ جاتی ہے۔ والدین کا خیال ہے کہ بچوں کو ٹیلی ویژن دیکھنے کے وقت کھانا کھلانا آسان ہوجاتا ہے۔ انھیں اندازہ نہیں ہے کہ ضرورت سے زیادہ ٹیلیویژن دیکھنے کے نفسیاتی اور جسمانی اثرات کیا ہیں؟ وہ بچے جو سب سے زیادہ کارٹون کے پروگرام دیکھتے ہیں وہ عام طور پر جارحانہ ہوتے ہیں ۔ کارٹون میں پرتشدد مناظر استعمال ہوتے ہیں۔لہٰذامیری حکام سے التجا ہے کہ ان پُر تشدد کارٹونز پر پابندی عائد کی جائے اور ٹی وی چینلز کوپابند کیا جائے کہ وہ تعلیمی اور معیاری کارٹون تیار کریں۔ (بسماء یعقوب کراچی)