لاہور( این این آئی)پاکستان ٹرید ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ 37ویں عالمی نمائش آج ( منگل) سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شروع ہو گی ۔نمائش میں چین ،امریکہ ،برطانیہ،ترکی سمیت دیگر ممالک سے 105غیر ملکی خریدار اورمندوبین شریک ہو رہے ہیں جبکہ ملک بھر سے بھی بڑی تعداد میں پاکستانی اپنی فیملیوں کے ہمراہ نمائش کو وزٹ کریں گے ۔نمائش میں 60سے زائد پاکستانی کارپٹ مینو فیکچررز کی جانب سے انتہائی معیاری اور دیدہ زیب مصنوعات ڈسپلے کی جائیں گی ۔