اسلام آباد(آن لائن)مئی 2019ء کے دوران کارپٹس اور رگز کی قومی برآمدات میں32.78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2019ء کے دوران968 ملین روپے کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ اپریل2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 729 ملین روپے رہا تھا۔