لاہور( سپورٹس رپورٹر) کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمئر سپر لیگ ایڈیشن تھری کے تیسرے رائونڈ میں ڈیسکون، جاز،آئی سی آئی اور نیٹسول نے مد مقابل ٹیموں کو پچھاڑ کر اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جاز کی ٹیم نے کنٹرولر جنرل اکانٹس پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ڈیسکون نے الائیڈ بینک کو 35 رنز سے پچھاڑ دیا۔ آئی سی آئی نے ایگزونوبل کو 5 رنز سے شکست دی۔ نیٹسول اورنووا میڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں جس میں نیٹسول نے کامیابی حاصل کی ۔