لاہور(اپنے رپورٹر سے ) میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر کی اہم شاہراہوں کو لائٹس کے مسائل حل کر کے مکمل روشن کر نے میں ناکام، تاحال 24میں سے 11شاہراہوں کو ہی روشن کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کمشنر لاہور نے شہر کی 24مین شاہراہوں کو روشن کر نے کا ٹاسک دیا تھا لیکن یہ منصوبہ سامان کی عدم دستیابی کی وجہ سے التوا کا شکار ہے ۔ رائیونڈ روڈ، علی زیب روڈ،، ظہور الہٰی روڈ، ڈیوس روڈ، شالیمار لنک روڈ، علامہ اقبال لنک روڈ، وحدت روڈ ، ملتان روڈ و دیگر شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس کے مسائل موجود ہیں ۔