لاہور(پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک کی حالیہ رپورٹ حکومت کی کارکردگی کے بارے آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ، سٹیٹ بنک نے مالیاتی کمزور ی اور بیرونی سرمایہ کاری میں پچاس فیصد کمی کا اعتراف کیا ہے ، یہ رپورٹ حکومت کی ناقص کارکردگی کی عکاس ہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں افراتفری پھیلا رکھی ہے جب کسی ملک میں بے یقینی ہو تو بیرونی سرمایہ کار اس ملک کا رخ نہیں کرتے ، سیاسی حکومت عدم استحکام کا شکار ہے اس لئے یہاں بیرونی سرمایہ کاری کا عمل رک گیا ہے ۔