مکرمی ! سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کی زراعت کی کل پیداوار میں صوبہ پنجاب کے زرعی شعبے کا حصہ کپاس میں 83 فیصد، گندم 80 فیصد، چاول 97 فیصد، گنا51 فیصد اور اسی طرح پھلوں میں آم 66 فیصد ،کینو، مالٹا وغیرہ ہے۔ ماضی میں کسی بھی حکومت نے زرعی پالیسی کی تشکیل اور کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جس کے باعث زرعی شعبہ اُتنا فعال نہیں ہو پایا جتنا ہونا چاہیے تھا۔ موجودہ حکومت نے پہلی بار زرعی پالیسی کی تشکیل اور اس پر عملدرآمد کا آغاز کیا۔ اس پالیسی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل اور موجودہ مالی سال 2019-20 ء سے ان پرعملدرآمد شروع ہے۔ کاشتکاروں کی خوشحالی سے ہی ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا اور پاکستان ترقی کی منازل طے کر پائے گا۔ ( نوید عصمت کاہلوں ملتان)