مشی گن( ویب ڈیسک) آٹوموبائل بنانے والی مشہور کمپنی فورڈ اور مکڈونلڈ امریکہ نے ایک مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کاروں کے لیے پلاسٹک تیار کرنے میں کافی کی باقیات استعمال کی جائیں گی۔اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ہر سال 148 ارب کپ کافی پی جاتی ہے جبکہ کافی کے بیجوں کو قابلِ نوش کافی میں تبدیل کرنے (کافی روسٹنگ) کے عمل میں لاکھوں ٹن کچرا ایسا پیدا ہوتا ہے جو کافی کے بیج کی باقیات پر مشتمل ہوتا ہے ۔ اس میں کافی کے بیچ کا چھلکا اور خام کافی کا پھوک وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ کافی کی باقیات سے مختلف مصنوعات بنائی جاچکی ہیں جن میں جوتے ، کپ اور مگ، پینٹ، لیمپ کور، تھری ڈی پرنٹنگ مٹیریل اور میزیں کرسیاں وغیرہ شامل ہیں۔ فورڈ اور مکڈونلڈ میں ہونے والا تازہ معاہدہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔فورڈ کے ماہرین نے کافی روسٹنگ کی باقیات سے پلاسٹک بنانے کا ایک طریقہ وضع کرلیا ہے ۔