مکرمی! لاہورسے نارووال جانے کے لیے شاہدرہ سے براستہ کالا خطائی مختصر ترین سڑک چند برس پہلے تعمیر ہوئی تھی جس سے لاہور سے نارووال جانے والے ہزاروں مسافروں کو مختصر روٹ میسر آیا۔ روزانہ ہزاروں گاڑیاں اس روڈ سے گزرتی ہیں مگر وقت گزرنے کے ساتھ یہ سڑک بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ اہلیان علاقہ کئی برس سے لاہور براستہ کالا خطائی نارووال روڈ کی مرمت بحالی کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں مگر بدقسمتی سے ابھی تک سڑک حکمرانوں کی توجہ حاصل نہیں کرسکی۔ میری وزیراعلیٰ پنجاب اور نیشنل ہائی ویز کے حکام سے گزارش ہے کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ اس سڑک پر موجودہ سینکڑوں گائوں اور قصبات کو بہتر سفری سہولیات کے ساتھ لاہور سے نارووال کے لیے مختصر سفر کی سہولت میسر آ سکے۔ (محمد عامر‘ لاہور)